29 اگست 2015 - 06:20
یمن؛ سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں ۲۴ شہری شہید

یمن کے مخلتف علاقوں پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں چوبیس شہری شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ البیضاء میں غذائی اشیاء کے حامل ایک ٹرک پر بھی حملہ کرکے متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا- دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی دستے، سعودی عرب کی سرزمین پر، متعدد فوجی محاذوں کی طرف اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں- بعض خبری ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے شہر خوبہ پر بھی یمنی فوج اور عوامی دستوں نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- دوسری جانب عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے یمن کے شہر تعز کے رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں شدت آنے پر تشویش ظاہر کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲